مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی، ڈی پی او، ڈی سی کی ایم پی اے ندیم سیٹھی کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس، دعائے مغفرت کی گئی، ڈیرے پر دن بھر دعائے مغفرت کرنے والوں کا سلسلہ جاری رہا، ڈائریکٹر کالجز، پرنسپل ڈگری کالج مصطفی آباد، نواحی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، وائس چیئرمین ، کونسلروں و سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کا اظہار افسوس، تفصیلات کے مطابق ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، محمد حسین سیٹھی کے بڑے بھائی اور غلام محی الدین کے والد لیاقت علی سیٹھی کی وفات پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر، ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد، ڈائریکٹر کالجز، پرنسپل ڈگری کالج مصطفی آباد، چیئرمین یونین کونسلر لکھنیکے چوہدری یوسف چھینہ، چیئرمین یونین کونسل چھٹیانوالہ چوہدری خالد محمود، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، صدر یونین آف جرنلسٹ ڈاکٹر اسلم انصاری سمیت سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں صحافیوں، چیئرمینوں وائس چیئرمینوں، کونسلرز و اہلیان حلقہ پی پی 175کی بڑی تعداد دن بھر اظہار افسوس و دعائے مغفرت کیلئے ڈیرے پر آتی رہی، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر، ڈی پی او قصور ذوالفقار احمدنے غلام محی الدین سے کہا کہ والدین ایک قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی،دنیا میں والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا، اللہ تعالی لیاقت علی سیٹھی کو جنت الفردو س میں اعلی مقام دے، آمین، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ندیم سیٹھی کے بھائی کی وفات پر پریس کلب مصطفی آبادکا تعزیتی اجلاس، اجلاس کی صدارت صدر محمد عمران سلفی نے کی، مرحوم کیلئے مغفرت و لواحقین کیلئے صبر کی دعا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)،نیشنل میڈیا کمیونٹی، یونین آف جرنلسٹ، انٹر نیشنل میڈیا فورم، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کا مشترکہ تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب/للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، محمد حسین سیٹھی کے بڑے بھائی اور غلام محی الدین کے والد لیاقت علی سیٹھی کی وفات پر شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،زبیر احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں، بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشدعلی شامی ،عمر شاہین ،رانا توقیر احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری، غلام صابر علی،حاجی عبدالقادر ،ذوالفقار علی ،میڈیا ایڈوائزرپریس کلب مصطفی آباداحمد جمال عارف ایڈووکیٹ سمیت دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ورثہ سے اظہار تعزیت و مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شریف برادرا ن کوقانونی اور عوامی عدالتوں سے سزائیں ملنے والی ہیں، آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں نشان عبرت بنا دیں گے، اور پاکستان سے کرپشن کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا، کرپشن لیگ کے کرپشن محل کی دیواریں گرنا شروع ہو گئی ہیں،مسلم لیگ ن کو پانامہ سکینڈل کے بعد ہی عوام میں اپنی ساکھ بچانی مشکل ہو گئی تھے رہی سہی کسر سانحہ ماڈل ٹائون ، ختم نبوت قانون سے چھڑ خانی نے پوری کر دی ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175حسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا شیخورہ کے بعد اوکاڑہ کا جلسہ بھی کامیاب ہو گا، تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، آنے والا دور تحریک انصاف کا دور ہو گا، امن کا دور ہو گا، انصاف کا دور ہو گا، غربت کے خاتمہ کا دور ہو گا،دیگر اضلاع بھی طرح قصور کی عوام بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا نجات دھندہ کے طور پر قبول کر لیا ہے اور آئندہ الیکشن میں ملک بھر کی طرح قصور سے بھی کلین سویپ کرے گی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126