مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کی بھرمار، ایل ڈی اے غیر قانونی کالونی کا اشتہار شائع کرکے بری الذمہ، ضلعی انتظامیہ اورپٹواریوں کی ملی بھگت سے خریدوفروخت کا سلسلہ جاری،با اثر افراد غریب عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی سمیٹنے میں مصروف، متعلقہ ادارے اپنا اپنا حصہ لیکر خاموش، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی میں سرہالی روڈ، دفتوہ روڈ، چرچ مصطفی آباد، گنج شہد، سرہالی کلاں، بھلو کھارا روڈ، لکھنیکے روڈ، ودیگر مقامات پر غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کی بھر مار، ایل ڈے اے حکام اپنا حصہ لیکر غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں میں خریدو فروخت نہ کرنے کا اشتہار شائع کرکے بری الذمہ ہو جاتا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پٹواریوں کی ملی بھگت سے فرد حاصل کرکے خریدوفروخت کا سلسلہ عروج پکڑ چکا ہے، غیر قانونی ہائوسنگ کالونیاں بنانے والے با اثر افراد ضلعی انتظامیہ اور پٹواریوں کی ملی بھگت سے غریب عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں، مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں جاوید گارڈن، عروج گارڈن، پرل گارڈن، چیئرمین کالونی،نیو سٹی مصطفی آباد،کینال سٹی، حاکم سٹی سمیت متعدد ناموں سے بننے والی کالونیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مذکورہ کالونیوں میں پانی، بجلی، سیوریج،سٹرکیں،مسجد، قبرستان، سکول،پارک وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات کا نام و نشان تک نہیں ملتا، جبکہ کئی مقامات پر بغیر نام کے کالونیاں بنا کر ان کی خریدوفروخت کی جا رہی ہے، اس دھندے میں متعدد وکلائ، پٹواری، ایل ڈی او حکام،ضلعی انتظامیہ اور علاقہ کی با اثر شخصیات شامل ہیں، جس کی وجہ سے با اثر افرادغریب عوام کو لوٹ رہے ہیں اور آپ گھر حاصل کرنا کا خواب آنکھوں میں سجائے غریب افراد خوشی سے لٹ رہے ہیں،بڑے بڑے نام ور لوگ چند ایکٹر زمین خرید کر کالونی کا جھا نسہ دیکر فائلوں کی خریدوفروخت کرکے کروڑوں روپے ہتھیا رہے ہیں، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کروڑوں روپے کے فراڈ کے سلسلہ کو روکا جائے، عوامی مطالبہ، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)محمد طاہر میو تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر منتخب ،نوٹیفکیشن جاری، پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، محمد طاہر میو، تفصیلات کے مطابق محمد طاہر میو تحریک انصاف یوتھ ونگ کا ضلعی نائب صدر منتخب کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری، محمد طاہر میو نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی سے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، تحریک انصاف اپنے عظیم قائد عمران خان کی قیادت میں کرپشن مکائو پالیس پر چلتے ہوئے کامیابی کی طرف گامزن ہے، تحریک انصاف کرپٹ عناصر اور دھاندلی زدہ حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، آنے والا دور تحریک انصاف کا دور ہو گا، ملکی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،عوام آئندہ انتخابات میں ملک کو کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کیلئے گھروں سے نکلیں اور تحریک انصاف کو ووٹ دیں، یوتھ ونگ کے کارکنان تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے اور دھاندلی کا راستہ روکیں گے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، تین منشیات فروش گرفتار، 27لیٹر دیسی شراب بر آمد،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی زیر نگرانی پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نواحی دیہات میں چھاپے مار کو تین منشیات فروش محمد احسان سے دس لیٹر ، سانول مسیح سے سات لیٹر جبکہ بشیر مسیح سے دس لیٹر شراب بر آمد کرکے تین الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126