مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پنچائت میں چوری تسلیم کرنے والوں کو مال مسروقہ دینے سے انکار، قانونی کاروائی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں، دو لاکھ روپے کا سامان چوری کیا گیا تھا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے رہائشی بابر اقبال کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر طلائی زیورات، 60ہزار روپے نقدی، موبائل فون، ٹیبلٹ مالیت دو لاکھ روپے چوری کر لیا تھا، چوری کا شک ہمسائے اطہر اقبال پر ہوا، جبکہ پنجائت میں اطہر اقبال کے والد اقبال عرف پپو اور اس کے تایا محمد اقبال نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے ایک دو ماہ میں مال مسروقہ دینے کا وعدہ کر لیا، بعد ازاں ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا، مال مسروقہ دینے کی بجائے غنڈا گردی شروع کر دی اور بابر اقبال کی طرف سے قانونی کاروائی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے بابر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چوہدری عثمان غنی ایڈووکیٹ کی والدہ وفات پا گئی، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں وکلا کی بڑی تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق احمد جمال ایڈووکیٹ کے قریبی ساتھی چوہدری عثمان غنی کی والدہ انتقال کر گئے، مرحومہ کی نماز جنازہ میں طاہر حسین، عبدالحمید چوہدری، افلاطون جکھڑ، آصف بھٹی ، حافظ نعیم قصوری ودیگر وکلا کی بڑی تعداد کے علاووہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی، ہزارون سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، مرحومہ کی مغفرت کےلئے خصوصی دعا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)چوکی انچارج دفتوہ کی کاروائی، دو منشیات فروش گرفتار، 510گرام چرس،15لیٹر شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج دفتوہ محمد اکبر نے سرہالی کٹ سے محمد جاوید کو گرفتار کرکے 510گرام چرس بر آمد کر لی، جبکہ للیانی نہر سے گرفتار ہونے والے منشیات فروش طالب مسیح سے 15لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)لکھنیکے سے اغوا ہونے والے نوجوان عمران علی بازیاب، عمران علی خود ہی گیا تھا جزل ہسپتال میں تھا جہاں سے واپس لایا گیا، تفتیشی آفیسر، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مصطفی آباد کے نواحی گاﺅں لکھنیکے کے رہائشی اللہ وسایا نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرا بھائی عمران علی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے کےلئے گیا تھا کہ واپس نہ آیا جسے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے جزل ہسپتال سے عمران علی کو لاکر ورثہ کے حوالے کر دیا، مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر محمد اسلم نے بتایا کہ عمران علی خود ہی گیا تھا اور جسے جزل ہسپتال لاہور سے واپس لایا گیا ہے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد سروس روڈ پر تجاوزات میں دن بدن اضافہ، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد سے فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سروس روڈ مصطفی آباد عرصہ داراز سے تجاوزات کی زد میں ہے، ٹی ایم اے قصور اور میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کی طرف سے متعدد بار آپریشن کرکے سروس روڈ کلیر کروایا جاتا رہا ہے، لیکن چھابڑی فروش اور ریڑیاں لگانے والے چند روز بعد ہی دوبارہ سروس روڈ پر قبضہ جما لیتے ہیں جس کی وجہ سے راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سروس روڈ سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سروس روڈ پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا مطالبہ،