مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/3/2017

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) انبیاء میں حضورۖ کا مقام سب سے اعلی ہے، صحابہ میں حضرت ابوبکر صدیق سب سے اعلی اور امتوں میں امت محمدیہ سب سے اعلی ہے، ہم اس انعام پراللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے، حضورۖ کی اسوء حسنہ پر عمل کئے بغیر کوئی بھی مسلمان کامل ایمان والا نہیں ہو سکتا، صحابہ کی زندگیاں مسلمانوں کیلئے روشن ستاروں کی مانند ہے، ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی نے جامعہ گلزار حبیب مصطفی آباد میں منعقدہ دوسری سالانہ شان مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی نے اپنی جوانی قرآن کی تعلیم دینے کیلئے وقف کر رکھی ہے، اس نوجوان کی قدر کریں، علما کرام دین اسلام گھر گھر پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ہمیں ان پر تنقید کرنے کی بجائے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے، تقریب میں مصر سے آئے ہوئے قاری جمال السید خالد حسین، قاری عادل الباز سالم، قاری رجاء ایوب، قاری عبدالبصیر محمود المصری کی خوبصورت انداز میں کی گئی تلاوت کلام پاک نے ہر مسلمان کے ایمان کو تازہ کر دیا، پرنسل جامعہ گلزار حبیب میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی نے کہا کہ جب محمد الیاس خان نے مدرسہ کیلئے جگہ دی تو سب کہہ رہے تھے کہ اس جنگل میں کون آئے گا، لیکن آج اللہ تعالی کے فضل و کرم و قرآن کی برکت سے جنگل میں منگل بن چکا ہے، ہم اللہ کا پیغام سینوں میں محفوظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اہلیان مصطفی آباد نے جس محبت خلوص اور وفاسے نواز ہے اسے کبھی بھلا نہیں سکتے،تقریب کا احتتام حضرت پیر محمد اکرم الازہری آستانیہ عالیہ بھیرہ شریف نے مدرسہ کی کامیابی ، پاکستان اور اہل اسلام کیلئے خصوصی دعا پر ہوا، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں ،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے، عمران خان نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے کرپشن کا خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے جب تک کرپٹ حکمران اقتدار پر قابض ہیں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا یہ ہی وجہ ہے کہ اب عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں،کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں،ان خیالات کا اظہار مسز مسعود احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم تقریروں سے عوام کا دل بہلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اپنی نااہلیاں ماضی کی حکومتوں پر ڈالنے سے پہلے یہ تو سوچ لیا کریں کے وہ بھی ماضی میں دو بار وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ وزیر اعظم کا موجودہ دور حکومت بھی ناکامیوں سے عبارت ہے۔عوام کا معیار زندگی دن بدن گر رہا ہے جبکہ وزیر اعظم عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں بجلی کے ساتھ ساتھ گیس بھی ناپید ہو چکی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)انتہائی تیز رفتاری سے مزدہ ٹرک چلانے والی کی پولیس بیرئیر کو ٹکر، پولیس اہلکاروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائی، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ کا رہائشی ندیم مقبول احمد مزدہ ڈالہ پر مال سپلائی کرنے کیلئے قصور کی طرف جا رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب انتہائی تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے بیرئیر سے ٹکرا دی، پولیس اہلکاروں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ندیم مقبول احمد کو گرفتار و مزدہ ڈالہ کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے 32ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکی، غریب ملازمین فاقوں پر مجبور،آڈٹ اکائونٹ کی طرف سے کلیرنس نہیں ہو رہی، چند روز تک تنخواہیں مل جائیں گی، سی او مصطفی آباد کا موقف، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے 32ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکی، جس کی وجہ سے غریب ملازمین فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں، گزشتہ ماہ خاکروں کی طرف سے چند گھنٹے کی ہڑتال بھی کار آمد نہ ہو سکی، غریب ملازمین کی طرف سے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے تنخواہیں جاری کرنے کی اپیل، جب اس سلسلہ میں سی او مصطفی آباد کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں آڈٹ اکائونٹ کی طرف سے کلیرنس نہ ملنے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں چند روز تک ملنے کی امید ہے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126