مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 23/7/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اے سی قصور و ڈی ایس پی صدر کا تجاوزات کے خلاف کرینڈ آپریشن، پختہ تھڑے مسمار، کسی بھی قسم کی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گے، اسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ بننے والوں کو حوالات میں بند کریں گے، مرزا عارف رشید ڈی ایس پی صدر سرکل، تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ، سی او میونسپل کمیٹی مصطفی آبادمحمد فاروق و عملہ میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کی بڑی تعداد نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا اور کرین کے زریعہ پختہ تھڑے مسمار کر دئیے گئے، اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشیدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر مکمل عملدر آمد کروائیں گے، کسی بھی قسم کی تجاوزات کر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ختم کی جانے والی تجاوزات کو دوبارہ قائم کرنے والوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس کا ضلع بھر میں 8ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت35گاڑیاں بند، پچھلی لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے روڈ پر حادثات ہو رہے ہیں، سخت کاروائی کریں گے، انچارج پٹرولنگ پولیس شہزادی گلفام ، تفصیلات کے مطابق انچارج پٹرولنگ پولیس قصور شہزادی گلفام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی گاڑیاں جن کی پچھلی لائٹس نہ ہیں حادثات کا سبب بن رہی ہیں، ایسی گاڑیاں تھانوں میں بند ہو گی، غفلت لا پرواہی و تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالیاں چلانے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، مصطفی آباد سمیت ضلع بھر کی مختلف چیک پوسٹوں میں8ٹرالی ٹریکٹروں سمیت35گاڑیاں بند کی گئی ہیں،تمام چیک پوسٹوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ روڈ پر حادثات کا سبب بننے والی گاڑیوں کو روڈ پر نہ آنے دیا جائے، اور پچھلی لائٹ ہر گاڑی کی یقینی بنائے جائے، ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی جبکہ محنتی افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا، صحافی پٹرولنگ پولیس کے متعلقہ شکایت سے آگاہ کریں فوری ازالہ کروں گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کا 9کروڑ45لاکھ18ہزار594کا ٹیکس فری بجٹ پاس،تنخواہیں اور سائر اخراجات پر6کروڑ21لاکھ 20ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے، جبکہ دو کروڑترقیاتی کاموں پر جبکہ دفتر کے اخراجات کیلئے 75لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے، بجٹ تیار کرنے والے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ انعام کے طور پر دینے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے چیئرمین ، وائس چیئرمین و کونسلرز حضرات کا بجٹ اجلاس میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے آفس میں ہوا، اجلاس میں متوقع آمدن 9کروڑ45لاکھ18ہزار594روپے ظاہر کی گئی جس میں تنخواہوں کیلئے3کروڑ 26لاکھ50ہزار ، سائر اخراجات کیلئے 2کروڑ94لاکھ70ہزار روپے لوکل گورنمنٹ سکیمز کیلئے 2کروڑ جبکہ دفتر کی تعمیر و مرمت کیلئے 75لاکھ روپے رکھے گئے،ایوان میں بجٹ کی تیاری میں معاونت کرنے والے چیف آفیسر، میونسپل آفیسر فنانس اور ان کے معاون سٹاف کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ انعام کے طور پر دینے کی قرار داد بھی پیش کی گئی جسے ایوان میں موجود کونسلرز حضرات کی بڑی تعداد نے منظور کر لیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126