مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/7/2017

Mustafaabad

Mustafaabad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان میں اب کسی بڑے کا بھی احتساب ہو سکتا ہے، عمران خاں نے میاں نوا شریف اور اسکی فیملی کی تلاشی کیلئے جو جنگ شروع کی تھی اسمیں کامیابی ہوئی ہے، نواز شریف کے احتساب سے ملک میں عدلیہ مضبوط اور ادارے خود مختار ہوئے ہیں، آج ملک سے کرپشن کے خاتمہ کا آغا زہو گیا ہے پاکستان کی تاریخ آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھے گی کہ آج ایک بڑے اور طاقتور چور کا احتساب ہوا ہے ، عمران خان نے جس تبدیلی کی بات کی تھی اسکا آغاز ہو گیا ہے اور2018میںعمران خاں کی قیادت میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائیگی، اب پی پی175اور این اے 138سمیت ملک بھر سے تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حسن علی خان نے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے آفس اور نول میں ضلعی صدر ندیم ہارون خان کے ڈیرہ پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد اور نول میں کارکنان کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر جھنگڑے ڈالے، مصطفی آباد سے نول تک ریلی بھی نکالی گئی، اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، اس موقع پرمیونسپل کمیٹی مصطفی آباد سے تحریک انصاف کے کونسلرزکے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، حسن علی خان نے مزید کہا کہ آج سے ملک میں احتساب کا عمل اصل معنوں میں شروع ہو گیا ہے اور عوام پراعتماد ہو گئے ہیں کہ اب کرپٹ اور بد عنوان سیاستدانوں کا احتساب ہو گا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نواز شریف کی نا اہلی پر جماعت اسلامی حلقہ پی پی175کی طرف سے مٹھائی تقسیم کی گئی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے علاوہ کوئی سیاستدان صادق اور امین نہیں، آئندہ الیکشن جماعت اسلامی کا ہوگا، شیخ محمد خرم امین، تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی پر جماعت اسلامی حلقہ پی پی175کے ٹکٹ ہولڈر شیخ محمد خرم امین کی طرف سے کارکنان جماعت اسلامی میں مٹھائی تقسیم کی گئی، شیخ محمد خرم امین نے کہا کہ اگر ملک سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں تو آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں، کیونکہ سراج الحق کے علاوہ ملک کو ئی ایسا لیڈر نہیں جو صادق اور امین ہو ، سراج الحق کے علاوہ تمام پارٹیوں کے سربراہوں پر کریشن اورلوٹ مار کے الزامات ہیں، نواز شریف کے خلاف نا اہلی کا فیصلہ بارش کا پہلا قطرہ ہے، دیگر کرپٹ اور جھوٹے رہنمائوں کی باریاں بھی جلد آئیں گی،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)نواحی گائوں کھارا میں 28/7/17 ہیپا ٹائٹس کا عالمی دن منایا گیااس موقع کی مناسبت سے BHU کھارا میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا علاقہ سے آئے ہو ئے لوگوں کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ BHU کے تمام عملہ نے سیمناراورواک میں بھر پور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہاCDC سپر وائزر قیصر ریاض نے بتایا کہ کس طرح سے یہ مر ض ایک سے دوسرے انسان تک پہنچتا ہے اور پھر اس مر ض میں مبتلا فرد کی کیا صورتحال ہو تی ہے مرض کی علامتوں احتیاطی تدابیر کے علاوہ پنجاب حکومت کیطرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہیپاٹائٹس B,C کے مریضوں کو مفت ادویات بذریعہ کورئیر ان کے گھروں تک مفت پہنچائی جائیں گی جس کے لیے ہیپا ٹائٹس کے مریض کو پنجاب حکومت کی ہیلتھ لائن کے نمبر 080099000 پر رجسٹریشن کرانا ہو گی BHU کے انچارج ڈاکٹر افتحار حسین SHNS شازیہ شاھین FHT رشیدہ قمرنے بھی تقریب سے خطاب کیا اور لوگوںکے سوالات کے جواب دئیے اور اس کے بعد سعید احمد بھٹی ممبر ضلع بیت المال قصور نے اپنے خطاب میں پورے عملے کی محنت کو رسراہا اور کہا کہ BHU کا عملہ پور ی محنت سے کام کرتا ہے سیمنار کے بعد بھلو چوک کھارا سے بوائز ہائی سکول کھارا تک واک کی گئی جس میں علاقے کے معززین نے شریک ہو کر واک کو مزید موثر بنایا آخر میں دعا کے بعد محمد ساجد خان المعروف چئیرمین اور ملک اشفاق نے تمام عملہ کی تواضع کولڈ ڈرنک سے کی اور شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126