مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 6/7/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چار افراد نے لین دین کے تنازعہ پر بشیر باڈی میکر کو قتل کر دیا، عمیر ، جاوید وغیرہ نے گیس بھرنے والا پائپ پاخانہ والی نالی میں ڈال کر گیس کھول دی، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں عرصہ داراز سے باڈی میکر کا کام کرنے والے بشیر کا عمیرعلی و مجاہد علی وغیرہ سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، جس پر انہوں نے دو نا معلوم افراد کے ہمراہ بشیر احمد کو جان سے مارنے کی نیت سے پاخانہ والی نالی میں گیس والا پائپ ڈال کر گیس کھول دی جس سے بشیر احمد جاں بحق ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے بھائی کبیر احمد مغل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اے سی قصور کا پنجاب پولیس و پٹرولنگ پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن، آپریشن میں اے سی قصور امتیاز احمد کچھی، ڈی ایس پی پٹرولنگ شہزادی گلفام، ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید و ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے حصہ لیا، کسی بھی شخص کو تجاوزات قائم نہیں کر دیں گے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر مصطفی آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، گزشتہ روز اے سی قصور امتیاز احمد کھچی، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس شہزادی گلفام ، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اپنی اپنی دوکانوں کے باہر قائم معمولی تجاوزات بھی ہٹا دی گئی، دوکانداروں کو وارننگ دی گئی ہے کسی بھی شخص کو اپنی دوکان کے باہر ایک فٹ بھی تجاوزات قائم نہیں کر نے دیں گے، جس دوکاندار نے خلاف ورزی کی آئندہ اسے وارننگ نہیں دے گے بلکہ مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کیا جائے گا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126