مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) پٹرولنگ پولیس کی وجہ سے روڈ پر روبری کی وارداتوں میں واضع کمی ہوئی ہے، پٹرولنگ اہلکاروں کو وسائل کی کمی کے باوجود اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھانے ہوں گے، پٹرولنگ پولیس افسران پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر عوام کے تحفظ کر یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار قائم مقام ڈی پی او قصور امجد محمود قریشی نے پٹرولنگ چیک پوسٹ مصطفی آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ شہزادی گلفام نے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران 1476بلا نمبری موٹر سائیکلیں بند کی گئی، 8چیک پوسٹوں پر 8ٹریکٹر ٹرالیاں ایک لائٹ والی بند کی گئی، میری تعیناتی کے دوران ڈیوٹی کو ڈیوٹی سمجھ کر ادا کریں، غفلت و لا پرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، تقریب کا آغاز تنویر احمد کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تقریب میں ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل،ڈی ایس پی ہیڈکواٹرفیاض احمد، ایس ایچ او مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ، ایس ایچ او ملک طارق، صدر پریس کلب قصور حاجی مہر محمد شریف،سنیئر صحافی مہر جاوید، مہر اشفاق، صدر پریس کلب مصطفی آبادللیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی،چیئرمین پریس کلب ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، مقامی صحافی عمر شاہین کے علاوہ مختلف چیک پوسٹوں کے انچارج صاحبان نے خصوصی شرکت کی، ڈی ایس پی شہزادی گلفام نے صحافیوں کی نشاندہی پر فوی طور پر معاملات کو درست کرنے کے احکامات جاری کئے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) جیسے ہی ضروری سمجھاڈاکٹرطاہر القادری 12گھنٹے میںپاکستان ہوں گے،حق و سچ کا ساتھ دینے والی ہر پارٹی کا ساتھ دیں گے، عوامی تحریک 15جولائی کو لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ شائع کرنے اور شریف برادران کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں، پاناما جے آئی ٹی میں پورا شریف خاندان دو نمبر ثابت ہو چکا ہے، تمام جماعتوں کو چوروں کے خلاف مل کر نکلنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انجنیئر محمدرفیق نجم نائب ناظم اعلی مہناج القرآن انٹر نیشنل نے ضلعی صدر قصور محمد حسین، ناظم تحریک مہناج القرآن قصور محمد اشرف ضیغم، صدر کھڈیاں محمد ندیم ظفر کے ہمراہ پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک15جولائی کو پنجاب اسمبلی سے ایوان وزیر اعلی تک بھر پور احتجاجی ریلی نکالے گی ، احتجاج میں تمام جماعتوں شرکت کی دعوت دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 17جون 2014کے دن ماڈل ٹائون میں شریف برادران کے حکم پر خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، جس کا سب سے بڑا ثبوت جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ ہے، جسے تین سال گزرنے کے باوجود شائع نہیں کیا گیا، باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں، شریف خاندان گزشتہ 35سال سے قومی دولت لوٹ رہا ہے،جمہوریت پسند عوام مل کر سٹرکوں پر نکلیںلیٹرے اور قاتلوں کو ان کی اصل جگہ جیلوں میں پہنچائیں گے،دھرنے میں ڈاکٹرطاہر القادری نے شریف خاندان کو جو جرائم بتائے تھے وہ سب سچ ثابت ہو چکے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے15جولائی احتجاجی مظاہرہ سے ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی خطاب فرمائیں گے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126