مصطفی آباد کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، سعد وسیم شیخ

Saad Waseem Sheikh

Saad Waseem Sheikh

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، مریضوں کوادویات مہیا کی جائیں گی،ڈاکٹروں کی حاضری بھی یقینی بنائے جائے گی، کسی قسم کی غفلت و لا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام نے اپنے خدمت کیلئے منتخب کیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے، صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور یہ حق انہیں ہر صورت دلائیں گے، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن حلقہ این اے 138 سعد وسیم شیخ نے ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کے اچانک چھاپے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی، انتظامیہ کو جہاں ہماری ضرورت ہو گی ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، لیکن عوام کو سہولیات کی فراہمی میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمہ کو کاروائی کی درخواست کریں گے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سیٹھ محمد حسین، رانا منیر احمد، ملک خرم نصراللہ خاں، میاں خرم شہزاد، رانا شعبان احمد ودیگر نمائندہ شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھی، ایم این اے سعد وسیم شیخ نے رانا شعبان احمد کے ڈیرے پر اہلیان مصطفی آباد کے مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی، انہوں نے مزید کہا کہ مصطفی آباد کے مسائل کی نشاندہی کیلئے ایک ٹیم بنائیں گے جو ہمیں مصطفی آباد کے مسائل سے بروقت آگاہ بھی کرے گی اور مسائل کے حل کیلئے ہماری رہنمائی بھی کرے گی، اس ٹیم میں عوامی خدمت کے جذبہ سے شرشار افراد کو شامل کیا جائے گا۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مسعود احمد بھٹی مرحوم کی والدہ انتقال کر گئی، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گائوں ستوکی میں سپرد خاک، نماز جنازہ معروف عالم دین قاری صہیب احمد میر محمدی نے پڑھائی، تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف مسعوداحمد بھٹی مرحوم و چیئرمین یونین کونسل ستوکی ناصر جاوید بھٹی کی والدہ ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف پی پی 175مزمل مسعود بھٹی کی ساس ،تحریک انصاف آئی ایس ایف کے ضلعی صدر احسن مسعود بھٹی کی دادی انتقال کر گئی، مرحوم کی نماز جنازہ معروف عالم دین قاری صہیب احمد میر محمدی نے پڑھائی، مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گائوں ستوکی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126