مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد سروس روڈ پر چیف آفیسر میونسپل کی ملی بھگت سے تجاوزات کی بھر مار، چیف آفیسر مین بازار اور فیروز پور روڈ کے مغربی سروس روڈ پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر، مشرقی جانب سروس روڈ پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ہر چند روز بعد آپریشن کے افسران کو تصاویر سینڈ کرنا معمول بنا لیا، ہر بار ہمیں ہی تنگ کیا جاتا ہے جبکہ دیگر تجاوزات والوں سے چیف آفیسر منتھلیاں لیکر انہیں تحفظ فراہم کرتا ہے، دوکانداروں کا الزام، تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میں تعینات چیف آفیسر نے تجاوزات قائم کرنے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک اختیار کر رکھی ہے، دوکانداروں کا کہنا ہے کہ جب بھی افسران کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد مشرقی جانب کے سروس روڈ پر آپریشن کرکے افسران کو تصاویر سینڈ کرکے سب اچھا کی رپورٹ کر دیتا ہے جبکہ مین بازار کے سامنے اور مغربی جانب عرصہ داراز سے تجاوزات قائم کرنے والوں سے منھلیاں وصول کرکے آنکھیں بند کر لی جاتی ہیں، چیف آفیسر نے چند ایک مخصوص دوکانداروں کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے، ہمیشہ انہیں ہی تنگ کرکے ان کے کاروبار کو تباہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز ہو تو ہمیں نہ تو کوئی اعتراض ہے اور نہ ہی ہمارے کاروبار کو فرق پڑتا ہے ، امتیازی سلوک کی وجہ سے ہماری مخالفین کی دوکانوں کے باہر مال روڈ پر پڑا ہوتا ہے جبکہ ہماری دوکانوں کے اندر ہوتا ہے جس کی وجہ سے گاہک ہماری دوکان تک نہیں پہنچ پاتا، اگر آئندہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے ، اورمخالفین سے مال اکھٹا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کروائیں گے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ملک تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہے، عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز تک پہنچانا تحریک انصاف کا مشن ہے، وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پناہ گاہوں کا سلسلہ پنجاب بھر میں پھیل چکا ہے، جس سے غریب محنت کشوں اور بے سہارا افراد کو چھت مسیر ہو رہی ہے، جو ایک تاریخ کارنامہ ہے، اس محروم طبقہ کے بارے میں آج تک کسی حکمرانوں کو خیال نہیں آیا تھا، ان خیالات کا اظہار محمد ندیم اختر جزل سیکرٹری تحریک انصاف لیبر ونگ قصور نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے اپنے ہی وزراکی کارگردگی جانچی گئی ہے، کارگردگی مزید بہتری کی گنجائش ہر وقت رہتی ہے، عمران خان کا فوکس پارٹی منشور کے مطابق محکموں کی بہتر کارگردگی پر ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزرا کا مقصد عوامی خدمت ہے، تحریک انصاف ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے سر گرم ہے، تحریک انصاف کی قیادت کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے میں مصروف عمل ہے،وہ دن دور نہیں جب کرپٹ عناصر کرپشن یا ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 03007575126