مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر صحافی محمد اشرف واہلہ کی وفات پر پریس کلب مصطفی آبادکا تعزیتی اجلاس، اجلاس کی صدارت صدر محمد عمران سلفی نے کی، مرحوم کیلئے مغفرت و لواحقین کیلئے صبر کی دعا، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی بابائے صحافت و چیئرمین پریس کلب قصور محمد اشرف واہلہ کی وفات پرپریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ)،نیشنل میڈیا کمیونٹی،یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کا مشترکہ تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب/للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شاہد عمر،اصغر علی شہزاد،سعید احمد بھٹی،زبیر احمد بھٹی،محمد جمیل سندھو،عمر حیات خاں،ملک مختار شاہین، بابا طارق مقبول،چوہدری اصغر علی،سردار ہارون اقبال سندھو ،عبدالقیوم ،چوہدری منظور احمد ،ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ،سجاد احمد جٹ، حافظ طاہر اقبال ،ارشد علی جوئیہ ،ارشدعلی شامی ،عمر شاہین ،چوہدری ہاشم علی ،رانا توقیر احمد ،رانا عرفان احمد ،محمد اکمل کھوکھر ،قیصر عباس ،محمد طاہر میو،عبدالمنان سلفی،عبدالرحمان انصاری،حاجی عبدالقادر ،ذوالفقار علی ،میڈیا ایڈوائزرپریس کلب مصطفی آباداحمد جمال عارف ایڈووکیٹ سمیت دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی،اس موقع پر صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے کہا کہ محمد اشرف واہلہ کی وفات سے قصور کی صحافتی دنیا میں ایک نہ ختم ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے،قصور کے صحافی انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے ان کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات قابل تحسین تھی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) راجباہ تھمن سے پانی چوری کرنے والے 22افرادکے خلاف مقدمہ درج، کینال آفیسر سب ڈویژن پانڈوکی کی مدعیت میں درج مقدمہ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے و پانی چوری سمیت دیگر دفعات شامل، تفصیلات کے مطابق محمد آصف سب ڈویژن کینال آفیسر پانڈوکی نے راجباہ تھمن سے پانی چوری کرنے، کار سرکار میں مداخلت، ناجائز آبپاشی ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پرچھٹیانوالہ کے رہائشی شیر محمد، یٰسین،حمید ملک، مقصود، ماسٹر قمر، ناصر سلطان،صابر سلطان، ممتاز، صدیق، رشید، آس، ریاض، رمضان، عبدالکریم، آس محمد، عالم خاں، تاجدین مستری، ارشد، عبدالمجید،اصغر، ملک لطیف، عارف کے خلاف تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروا دیا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کمسن بچے کو بد فعلی و تشدد کا نشانہ بنانے والے مولوی کے خلاف مقدمہ درج، ملزم فرار، تفصیلات کے مطابق محلہ باغیچی کے رہائشی عامررشید خان کا بیٹا علی وارث عمر 8/9سال اور مولوی عامرگلویڑہ کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم ہیں کہ گزشتہ صبح علی وارث مولوی عامر کے ہمراہ گھر سبزی دینے کیلئے آیا اور سبزی دیکر واپس مولوی عامر کے ہمراہ واپس چلا گیا، مولوی عامر جو کہ امیر کالونی کی ایک مسجد میں امامت بھی کرواتا ہے بچے کو مسجد کے ہجرے میں لیجا کر بند کر دیا بعد ازاں بچے کو بد فعلی نشانہ بنا ڈالا شور کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں اور تشدد کرتا رہا، صبح کے وقت مسجد کے ہجرے سے رونے کی آواز سن کر اہل محلہ مسجد کے ہجرے میں داخل ہوئے تو بچے کو بد فعلی کرنے میں مصروف مولوی عامر موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد کے عامر رشید خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) زہریلی بوتل پینے سے دفتوہ کا رہائشی مقبول احمد جاں بحق، مقبول احمد لاہور محنت مزدوروں کیلئے گیا ہوا تھا، نواحی گائوں دفتوہ میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں دفتوہ کا رہائشی مقبول احمد لاہور محنت مزدوروں کیلئے گیا ہوا تھا جہاں پر زہریلی بوتل پینے سے جاں بحق ہو گیا، نواحی گائوں دفتوہ میں سپرد خاک، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126