مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پانی چوری سے منع کرنے پر پولیس ملازم کی دیہاتی کو دھمکیاں، پولیس ملازم ہوں تمہیں کسی مقدمہ میں ملوث کروا دونگا، اعلی حکا م تحفظ فراہم کریں، محمد ابراہیم کی اپیل، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں سرہالی خورد کے رہائشی محمد ابراہیم نے ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام کو دی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے اپنی زرعی اراضی 24ایکٹر پر مونجی کاشت کر رکھی ہے ، میرے اراضی کے ساتھ پولیس ملازم محمداقبال کی اراضی ہے جو پانی چوری کرکے اپنی فصلوں کو لگاتا ہے میری زمین ساتھ ہونے کی وجہ سے میری مونجی کی فصل میں پانی داخل ہونے سے مونجی تباہ ہو گئی، میرے منع کرنے پر پولیس ملازم طیش میں آ گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاںاور گالی گلوچ کرنے لگا، اور کہا کہ میں پولیس میں ملازم ہوں تمہیں کسی مقدمہ میں ملوث کروا دوں گا، حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے میری تباہ ہونے والی فصل کا معاوضہ دلائیں اور مذکورہ پولیس ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ممبر پریس کلب عبدالقادر طاہر کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے اعزاز میں تقریب، تقریب میں ملک عارف، عمیر انصاری ودیگر صحافیوں کی شرکت و مبارکباد،مکہ و مدینہ کے مناظر آج بھی آنکھوں کے سامنے ہیں ، حاجی عبدالقادر، تفصیلات کے مطابق زبیر احمد بھٹی کی طرف سے ممبر پریس کلب مصطفی آباد حاجی عبدالقادر کے حج کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی میں پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے حاجی عبدالقادر طاہر، قصور سے سنیئر صحافی ملک عارف علی، عمیر علی انصاری و پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی صحافی برادری کی طرف سے بھر پورشرکت کی گئی، اس موقع پر حاجی عبدالقادر طاہر نے کہا کہ حج کے لمحات، مکہ مدینہ کے وہ مناظر آنکھوں سے اوجھل ہی نہیں ہو رہے، میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو حق کی سعادت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کاپکی حویلی، چھٹیانوالہ، ستوکی میں سرچ آپریشن، 270افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، تین منشیات فروشوں سمیت 26مشتبہ افراد زیر حراست، مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مصطفی آباد کے نواحی دیہات پکی حویلی، چھٹیانوالہ اور ستوکی میں سرچ آپریشن کے دوران110گھروں کو چیک کیا گیا اور 270افراد سے پوچھ کچھ کی گئی،اور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران تین منشیات فروشوں منیراحمد، نیاز احمد اور عرفان میو کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1900گرام بھنگ اور 510گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کئے گئے، جبکہ 23مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126