مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 27/11/2014

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نادرا ملازم دانش نذیر احمد خاں کی والدہ کے ایثال ثواب کیلئے تیسری برسی کا اہتمام، سابقہ ایم پی اے امجد میئو، چوہدری حفیظ اللہ سابقہ کونسلر، سابقہ کونسلر محمد افضل سندھو ، صدر پریس کلب محمد عمران سلفی ودیگر کی شرکت، تفصیلات کے مطابق نذیر احمد خاں پٹواری و نادرا ملازم دانش نذیر احمد خاں کی والدہ کی تیسری برسی کا اہتمام ان کی رہائش پر امیر کالونی میں کیا گیا، جس میں معروف عالم دین مولاناطاہر قصوری نے فکرآخرت پر خطاب کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی، اس موقع پر سابقہ ایم پی اے چوہدری امجد میئواورظہیرعباس قادری نے نعت پیش کی، جبکہ تقریب میں صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، فاروق انور،رمضان علی جانی، ملک ناصر علی،مقامی صحافی ڈاکٹر رحمت علی محسن و سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں خوشحالی کا سفر مکمل کیا جائے گا،نئے پاکستان کے دعویداروں نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے،بھتہ خوری میں90 فیصد ،ڈکیتیاں 60 فیصد اور دہشت گردی 30 فیصد بڑھ گئی ہے،18 ماہ میں400 سو سے زائد کارخانے بند ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں شریف شہری تاجر اور صنعتکار دوسرے صوبوں اور بیرون ممالک منتقل ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصور ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ کے حکمرانوں نے 3 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے ،ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کرنے،سرکاری سکولوں میں انگلش پرائیویٹ یکساں نظام تعلیم کے نفاذ،امن و امان کے قیام سمیت دیگر وعدے کیئے تھے لیکن نیا پاکستان بنانے کے راگ الاپنے والے حکمران 18 ماہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہ کرسکے،تحریک انصاف کے دور میںپختون قوم کا استحصال کیا جارہا ہے،تحریک انصاف کے دور میںبھتہ وصولیاں اور اغواء برائے تاوان کاروبار بن گیا ہے،عمران خان اسلام آباد میں دھرنوں کی بجائے نیا خیبر پختونخواہ بنانے اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں جس کی وجہ سے وہاں چار سو سے زائد کارخانے بند ہوگے ہیں۔

Danish Nazeer Mother Anniversary

Danish Nazeer Mother Anniversary