مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گردن پرڈور پھرنے سے موٹر سائیکل پر سوار پانچ سالہ بچہ زخمی، پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی30 پتنگ باز گرفتار، بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈور بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق شہزاد احمد موٹر سائیکل پر اپنے پانچ سالہ بچے اور بیوی کے ہمراہ فیروز پور روڈ پر جا رہا تھا کہ تھانہ مصطفی آباد کے سامنے گردن پر ڈور پھر نے سے بچہ زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے عارف میموریل ہسپتال ریفر کر دیا گیا، واقع کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی صدر سرکل نذر عباس شاہ و ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد عمران سعید کی نگرانی میں آپریشن کرتے ہوئے 30پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے500پتنگیں، ڈور اورنشے کے طور پر استعمال ہونے والا شیشہ بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں، اس موقع پر ڈی ایس پی نذر عباس شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی گردن پر ڈور کس پتنگ باز کی پھری ہے گرفتار افراد کی تفتیش کرکے حقائق منظر عام پر لائیں گے، پتنگ بازی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی رعائیت نہیں کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا کی وساطت سے اپیل کرتا ہوں کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں، اگر والدین نے تعاون نہ کیا تو جس گھر کی چھت پر پتنگ بازی کی گئی یا جس بچے نے پتنگ بازی کی گھر والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کروائیں گے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی کی بھابھی و لیاقت انصاری کی بیوی انتقال کر گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے بھائی لیاقت علی سیٹھی کی بیوی گزشتہ روز انتقال کر گئی، نماز جنازہ میں ایم این اے وسیم اختر شیخ، ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری، سابقہ ناظمین ارشد انصاری، محمد رمضان مستانہ،سابقہ نائب ناظم چوہدری نور خاں، چوہدری اصغر علی، چوہدری طارق سعید، سعید احمد بھٹی، مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، قصور سے سنیئر صحافیوں شوکت نقشبندی، شیخ محمد حسین، فضل حسین بھٹہ ودیگر صحافیوں کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،