مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 7/3/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وزیر اطلاعات پرویز رشید پاکستان کے نہیں بلکہ ن لیک کے وزیر اطلاعات ہیں اُنہوں نے حکومتِ پاکستان کا نہیں صرف عمران خان کے خلاف جھوٹ بولنے کا حلف لیا ہو ہے جس کی وجہ سے وہ انفرمیشن منسٹر نہیں ڈس انفرمیشن منسٹر بن کر عوام کے ٹیکس کا پیسہ اور ٹائم برباد کررہے ہیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جو شرم ناک بات ہے،ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف انصافین حاجی سیف اللہ قصوری نے پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کی کارکردگی10% بھی ٹھیک ہوتی تو وزیر اطلاعات اپنے کام میں مصروف رہتے تو ڈس انفرمیشن کی بجائے حکومتی کارکردگی پر پریس کانفرس کرتے مگر حکومتی کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے وزیر اطلاعات کا ہر بیان اور ہر پریس کانفرنس پاکستان تحریک انصاف اور عمرن خان کے خلاف ہو رہی ہے جیسے لگتا ہے حکومت ن لیک نہیں عمران خان چلارہے ہیں اور سارے ملک میں دودھ اور شہید کی نہریں چل رہی ہیں اور عوام خوش حال سے خوش حال ہو رہی ہے، مگر افسوس نا تو مہنگائی پر نہ بجلی کی شرمناک لوڈشیدنگ پر توجہ دی جارہی ہے بلکہ ملکی اداروں کو تباوبرباد کرنے کا مشن پورا کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)میںنے سکون صرف اور صرف اسلام میں پایااور اس مذہب کی حقانیت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔میرے والدین اب بھی لادین ہیں۔ میں نے چھ سال پہلے اسلام قبول کیا تھا اس وقت میرے والدین میرے اس فیصلے پر بہت ناراض ہوئے۔میرے اندر خدا کے بارے میں جستجو پیداہوئی۔میرے اندر بہت بے چینی تھی اورمذہب کی طرف کوئی رجحان نہیں تھا۔میرے اند ر تڑپ پیدا ہوئی اورمیں سکون کی تلاش میں چرچ کی طرف گیا۔لیکن مجھے وہاں وہ چیز نہ مل سکی جسکی مجھے جستجو تھی۔ پھر میرا رابطہ مسلمانوں سے ہوا اور میں نے اسلامی لٹریچر اور قرآن مجید کی طرف دھیان دیا ۔ میرا ذہن جس چیز کی تلاش میںتھا وہ مجھے مل گئی۔ ان خیالات کا اظہار تبلیغی جماعت کیساتھ آئے ہوئے نو مسلم فرانسیسی سوفٹ وئیر ا نجینئر محمد عیسیٰ نے ماہر تعلیم محمد افضل شاہین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ بہت خوش نصیب ہو جو مسلمان گھرانے میں اور مسلمان ملک میں پیدا ہوئے جہاں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے اور ا للہ کی عبادت کرنے میں اور حلال اشیاء کے استعمال میں آزاد ہو ۔یورپ کے بے راہ روی کے ماحول میں دین پر چلنا کتنا مشکل ہے ، اس کا آپ اندازہ ہی نہیں کر سکتے۔ اللہ نے تمام انسانوں کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا اور دنیا جہاں کی نعمتیں انکے لئے پیدا کیں۔ہم سب کو اس دین کیلئے محنت کرنا ہو گی اور نبی کریم نے طریقوںپر چل کر ہی نجات ممکن ہے۔ موت کا کوئی بھروسہ نہیں ، یہ کسی بھی وقت آسکتی ہے ۔ اسلئے ہم نے اس دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی بھی فکر کرنی ہے اور پوری دنیا میں اسلام کو پھیلانے کیلئے اور نبی کریم کے طریقوں پر چلنے کیلئے ہم سب کو محنت کر نا ہو گی۔ اسی میں ہماری دنیا اور آخرت میں نجات ممکن ہوگی۔

Lalyani

Lalyani

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی