مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 2/3/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین اور سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے اور ہم انشااللہ آنے والے الیکشن میں پھرپور مقابلہ کریں گے اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو ملک کا وزیر عظم بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء حاجی سیف اللہ قصوری نے پاکستان تحریک انصاف انصافین کے ممبر جماعت علی گجر کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹی انفرمیشن انجینئر افتخار چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے سینئر عہدے داران حاجی سیف اللہ قصوری، ذاہد محمود عوان،پروفیسر سید راشدعلی،عبداللہ رحمان،عدنان فاروقی،ریاض بڈانی، عمیر عابد،قیصر جاوید،محمد شاہد،عمران خان، ارشاد خان اور تحریک انصاف کشمیر سعودی عرب کے صدر راجہ نصیر کے عزاز میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر افتخار چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی اور ملک سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہو جائے گا ، اس موقعہ پر میزبان جماعت علی گجر نے کہا عمران خان واحد لیڈر ہے جو ملک میں غربت کا خاتمہ کرسکتا ہے اور غریبوں کو انصاف دلاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد بیرون حلقہ میں تعینات پٹواری نے من مانیوں کی انتہا کر دی۔ فرد نکلوانے اور دیگر انداجات کے عوض بھاری فیسیں مقرر کر دیں۔شہریوں کا شدید احتجاج،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ مصطفی آباد بیرون حلقہ میں تعینات منظور احمد نامی پٹواری سیاسی آشیر باد کے بل بوتے پر کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑنے میں مصروف ہیں۔فرد برائے ریکارڈ اور دیگر اندراجات کی مد میں بھاری فیسیں جبکہ فرد برائے بیع کے لیے سودے کی رقم کا ایک فیصد وصول کر کے لاکھوں روپے کما رہا ہے۔متذکرہ پٹواری اپنے دفتر میںبیٹھنے کی بجائے اپنا زیادہ وقت اپنے حلقہ کے چوہدریوں کے ڈیروں پر گزارتا ہے جس کی وجہ سے سائلوں کو اس کی تلاش میں ہفتوں اس کے دفتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں ۔ پٹواری کی من مانیوں اور مبینہ ہٹ دھرمی سے اکتائے افراد نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد /للیانی(نامہ نگار)اربوں روپوں سے تعمیر ہونے والی لاہور قصور روڈ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ۔گذشتہ روز ہونے والی معمولی بارش کی وجہ سے سڑک جگہ جگہ سے اکھڑنے لگی ۔متعلقہ حکام نے آنکھیں موند رکھی ہیں ۔فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف دور میں اربوں روپے سے انٹرنیشنل معیار کے مطابق تعمیر ہونے والی لاہور قصور روڈ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ سے اکھڑ رہی ہے۔دیکھ بھال پر متعین عملہ گھروں میں بیٹھا بھاری تنخواہیں وصول کر رہا ہے جبکہ متعلقہ اعلیٰ حکام اس بارے میں کسی بھی قسم ایکشن لینے کی بجائے آنکھیں موندے بیٹھے ہیں ۔متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی وجہ سے مذکورہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ اعلیٰ حکام نے اگر اب بھی فوری نوٹس نہ لیا تو اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑک اپنی تکمیل کے دس سال بھی پورے نہیں کر پائے گی اور کھنڈرات کی شکل اختیار کر نا شروع کر دے گی۔

Lalyani

Lalyani

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی