مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/12/2014

Wall Chalking

Wall Chalking

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دہشت گردی تنظیم داعش کی مصطفی آباد میں مختلف مقامات پر وال چاکنگ، تفصیلات کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کی مصطفی آباد کے مختلف مقامات پر وال چاکنگ شروع ہو گئی۔ سرکاری عمارتوں کے باہر”ISISداعش”لکھا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کے خلاف15روز بعد مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق بھٹہ نائیاں والا بھلو پرکام کرنے والی کوثر بی بی کو 29-11کو غلام محمد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، کوثر بی بی کے مطابق میرا خاوند کام میں مصروف تھاکہ میں چارہ کاٹ رہی تھی کہ غلام محمد نے مجھے سے زبردستی زیادتی کرنا شروع کر دی اور میرے شور کرنے پر بھی باز نہ آیا، 15روز بعد پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایم این اے ہیڈ ماسڑسے گائوں کے سامنے معافی مانگے بصورت دیگر فیروز پور روڈ بھی بلاک کریں گے اور مقدمہ بھی درج کروائیں گے، اہلیان لکھنیکے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول لکھنیکے میں ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی طرف سے ہیڈ ماسٹر کو گالیاں دینے اور طلبا پر تشدد کرنے کے خلاف ایک اہم اجلاس جامعہ مسجد جھٹولاں والی میں بلایا گیا، جس میں گائوں کے معززین سابقہ ناظم چوہدری اسلم بھلر،حاجی نذر جھٹول، سلیم اللہ جھٹول، عبدالخالق نمبردار جھٹول، حاجی نور الہی جھٹول، فیض علی چشتی، چوہدری عابد بھلر ایڈووکیٹ، اکبر علی ولٹویہ، چوہدری نصراللہ جھٹول، مہر محمد یونس، ماسٹر امین چشتی، عطاء الرحمن بھلر، چوہدری عامر دین را، چوہدری ادریس جھٹول، محمد احمد ناز، غلام مصطفی جھٹول ودیگر اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایم این اے سلمان حنیف کی طرف سے ہیڈ ماسٹر کو گالیاں دینے اور طلباء پر تشدد کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف گائوں کے سامنے سکول کمیٹی اور ہیڈ ماسٹر سے معافی مانگے بصورت دیگر فیروز پور روڈ کو بلاک کر دیں گے اور مقدمہ بھی درج کروائیں گے اور جب تک سلمان حنیف ایم این اے رہیگا ہیڈ ماسٹر محمد سعیداسی سکول میں تعینات رہے گا۔ اگر کسی بھی وجہ سے ان کا تبادلہ ہو گیا تو ایم این اے ہی قصور وار سمجھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی غنڈ ا گردی کے خلاف بینرز اویزں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف کی طرف سے ہیڈ ماسٹر کے خلاف بد تمیزی اور طلبا پر تشدد کے خلاف اہل علاقہ کی طرف سے گائوں میں مذمتی بینرزآویزاں کردئیے۔ اہل علاقہ کے مطابق ایم این اے سلمان حنیف کی طرف سے ہیڈ ماسٹر سے معافی تک احتجاج جاری رہے گا۔

Banners

Banners