مستونگ: شیخ تقی کے مزار پر بم حملہ، خاتون سمیت دو افراد زخمی

Attack

Attack

مستونگ (جیوڈیسک) مستونگ میں شیخ تقی کے مزار پر بم حملہ ، دھماکے میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی شیخان میں بزرگ شخصیت پیر شیخ تقی کے مزار کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ، دھماکے کے نتیجے میں مزار کی چھت منہدم ہوگئی۔

اور دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں ایک لیویز اہلکار اور خاتون زخمی ہوئی جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق مزار کو ریمونٹ کنٹرول بم سے شہید کیا گیا۔

تاہم صبح کے وقت زائرین کا رش کم ہونے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسسز کی بھاری نفری نے علاقے میں تحقیقات شروع کر دیں۔