مستونگ : دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، بارہ افراد زخمی

Mustang

Mustang

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے بگٹی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بگٹی ایکسپریس لاہورسے کوئٹہ آرہی تھی،دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی،ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے سے 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ پر پہنچ کر امدادی و تحقیقاتی کارروائی شروع کر دی ہے۔