مظفر گڑھ : لنگر کھانے سے 100 سے زائد افراد کی طبیعت خراب

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں مزار پر لنگر کھانے سے سو سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ روہیلانوالی کے دربار تھلہ نور محمد میں دو افراد نے میٹھے چاولوں کا لنگر تقسیم کیا جسے کھانے سے سو سے زیادہ افراد کی طبیعت خراب ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ان افراد میں پچاس کو روہیلانوالی کے بنیادی مرکز صحت، سات کو ڈسٹرکٹ اسپتال مظفرگڑھ اور باقی کو نجی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ روہیلانوالی کے ایس ایچ او مجاہد احمد کا کہنا ہے کہ لنگر تقسیم کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔