مظفر گڑھ میں جمشید دستی کی چھوڑی ہوئی نشست ان کے بھائی ہار گئے

Jamshed Dasti

Jamshed Dasti

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں جمشید دستی کی چھوڑی ہوئی نشست ان کے بھائی ہار گئے۔ این اے 177 کی نشست پیپلز پارٹی کو مل گئی۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق مظفرگڑھ میں حلقہ این اے177 پر پیپلزپارٹی کے امیدوارنورربانی کھر69 ہزار 246 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے۔ ان کے مقابل جمشید دستی کے بھائی جاوید دستی نے 60 ہزار 115 ووٹ حاصل کیے اورانھیں 9 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست ہوئی۔

جمشید دستی نے مظفر گڑھ میں ذرائع سے گفتگو میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں ناکامی کی وجہ ان کے گروپ میں ہونے والی مخالفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے گروپ کے اقبال پتافی نے 20 ہزار سے زائد ووٹ لیے جو انتخابات میں شکست کا سبب بنے۔