مظفر گڑھ اور ملتان میں 100 سے زائد بستیاں زیر آب

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب سے مظفر گڑھ اور ملتان کے فلڈ بند کے قریب بسنے والی 100 سے زائد بستیاں زیر آب آ گئی ہیں جبکہ 25 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی تباہ ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب میں درمیانے درجہ کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ تریموں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 66 ہزار 46 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 55 ہزار 946 کیوسک ہے۔

دریائے چناب کے فلڈ بند میں بسنے والی 100 سے زائد بستیوں کے رہائشی خمیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی انہیں میسر نہیں ہیں۔ سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کھانا پینے کا بندوبست کر رہے ہیں جبکہ شدید گرمی اور پانی کے باعث بچوں میں مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے انہیں صرف خیمے مہیا کئے گئے جو زندگی گزارنے کے لئے ناکافی ہیں۔