مظفر آباد (جیوڈیسک) مظفر آباد مسافر جیب دریائے نیلم میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بد نصیب جیپ وادی نیلم کے علاقے کیل سے تاوبٹ جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے پھلاوائی کے مقام پر دریائے نیلم میں جاگری۔
حادثے میں مرنے والے چھ مسافروں میں سے دو کی لاشیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا نیلم سے نکال لیں جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ جیپ حادثے میں زخمی ہونے والے آٹھ مسافروں کو کیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی افراد کے مطابق حادثہ سڑک کی خراب حالت کے باعث پیش آیا۔ قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کا مفت علاج کرنے کی ہدایت کی ہے اور مرنے والوں کے ورثا کو فی کس ڈیرھ ڈیڑھ لاکھ روپے امداد دینے کی بھی منظوری دی۔