مظفرآباد، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے 2 وزراء نے استعفیٰ دے دیا

Resigned

Resigned

مظفرآباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے دو وزراء نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دونوں وزراء نے اپنے استعفی وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھجوادئیے۔

آزادکمشیر کابینہ کے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے والے وزراء میں عبدالماجد کے پاس بہبود آبادی اور بحالیات، جبکہ محمد حسین سرگالا کے پاس جیل خانہ جات کا قلمدان تھا۔

مستعفی ہونے والے دونوں وزراء نے ایوان صحافت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پارٹی کے امتیازی رویئے کے باعث مستعفی ہوئے ہیں، جبکہ دونوں وزراء نے اپنے استعفے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو بھجوادئے ہیں۔