مظفرآباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 16 ہلاکتیں

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفر آباد (جیوڈیسک) مظفر آباد میں فاروڈ کہوٹہ سے عباس پور جانے والی وین گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ضلع حویلی کے علاقے فاروڈ کہوٹہ سے عباس پور جانے والی مسافر وین چوٹیال کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

پولیس نے اس حادثے میں 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ حادثے میں دس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو رولر ہیلتھ سینٹر عباس پور منتقل کر دیا جہاں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔