مظفرآباد: تھانہ سی آئی اے پولیس کی کارروائی، دو چوریاں برآمد

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفرآباد: تھانہ سی آئی اے پولیس کی کارروائی، دو چوریاں برآمد، سکاٹ لینڈ کی قیمتی شراب ضبط، مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمات گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سی آئی اے اسد بخاری اے ایس آئی لیاقت محمد نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر سیف پلازہ سے سکاٹ لینڈ کی 14 بوتل شراب برآمد کر لی اور ملزم خالد ولد محمد صادق ساکنہ راولپنڈی کو دھر لیا گیا۔

سکاٹ لینڈ کی شراب صرف ایمبیسی میں استعمال کی اجازت ہوتی ہے جبکہ دوسری کارروائی میں مانکپیاں سے چوری ہونیوالا 16تولے سونا،ہینڈی کیم کیمرہ برآمد کر لیا۔

تیسری کارروائی میں گن پوائنٹ ڈکیتی کا مال مسروقہ زیوارات،موٹر سائیکل 27ہزار روپے نقد بھی برآمد کر لیے دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان خاقان ولد علی شان،محمد شفیق عرف شفیع محمد بشیر ساکنان لیپہ عارضی رہائش راولپنڈی کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ایس ایچ او اسد بخاری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔