مظفر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ذوالفقار جھگی ہلاک

Dead Body

Dead Body

مظفر آباد (جیوڈیسک) سیت پور کے جنگلات میں مبینہ پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گروپ ’جھاکہ‘ کا بدنام زمانہ ڈاکو ذوالفقار عرف جھگی ہلاک ہو گیا۔

ایس ایچ او یاسین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر مظفر آباد میں سیت پور کے جنگلات میں چھاپہ مارا تو ان کا مقابلہ جھاکہ گینگ کے ڈاکوؤں سے ہو گیا۔

پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو ذوالفقار عرف جھگی ہلاک ہو گیا جب کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ذوالفقارعرف جھگی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔