مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر سٹیٹ برانچ کے تعاون سے جاری آل آزاد کشمیر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2016 کی اختتامی تقریب یہاں جلال آباد سپورٹس کمپلس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکٹر کمانڈر SCO کرنل مقبول تھے۔ شرکاء اور کھیلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ کھیلو ں کی سرگر میاں صحت مند زندگی اور معاشر تی ہم آہنگی پید ا کرتی ہیں ۔سیکر ٹری پا کستان ریڈ کر یسنٹ آزاد کشمیر برانچ یا سر منظور نے کہا کہ ریڈ کر یسنٹ آزاد کشمیر برانچ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے بیڈ منٹن چیمپئن شپ2016 کوسپانسر کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ بیڈ منٹن چیمپئن شپ صرف ایک کھیل مقابلہ ہی نہیںتھا بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم بھی تھا جہاں پورے آزاد کشمیرسے کھلاڑیوںنے چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ اُنھوں نے کہا کہ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کو سپانر کر کے ہم نے اپنی معاشرتی ذمہ داری پوری کی۔ یا سر منظور نے کہا کہ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کو دیکھنے کے لیے مظفرآباد شہر سے روزانہ سیکٹروں شائقین آتے رہے جن میں ہر عمر اور طبقہ کے افراد شامل تھے۔سیکر ٹری ریڈ کر یسنٹ کامز ید کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے سپورٹس ایو نٹس کے لیے ریڈ کریسنٹ اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کی اختتامی تقر یب سے سیکٹر کمانڈر SCOاور سیکر ٹری ریڈکر یسنٹ کہ علاوہ ممبر اسمبلی مصطفی بشیر ، سیکر ٹری سپورٹس راجہ عباس ، ڈی جی لو کل گورنمنٹ نصرت عزیز ، راجہ ساجد اور صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن سید خالد گیلا نی نے بھی خطاب کیا اور ایو نٹ کے بہترین انعقاد پر آرگنا ئز نگ کمیٹی اور ریڈ کریسنٹ کی تعریف کی ۔ تقریب کے اختتام میں ایو نٹ میں حصہ لینے والے کھلا ڑیوں نے ٹر افیاں ، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔ بیڈ منٹن چیمپئن شپ 2016 میں مظفرآباد کی ٹیم نے جیت لیا۔
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) پکھر کہوکوٹ کے رہائشی سردار محمد شکیل خان کا گھاس جو مال مویشی کے لیے جمع کیا تھا بچوں کے شرارات کی نذر ہوگیا آگ پر قابو پانے کے لیے کہوکوٹ پکھر کی برادری نے آگ بجھانے کی کوشش کی جو بار آور ثابت نہ ہو سکی دیکھتے ہی دیکھتے گھاس ملبے کا ڈھیر بن گیا ۔ گھاس کی مالیت ایک لاکھ بیس ہزارروپے بنتی ہے پڑوسیوں نے جانوروں کی زندگی بچانے کے لیے چند بھوسے کے بنڈل دیے جو کہ نہ کافی تھے مال مویشی زیادہ ہونے کی وجہ سے مالک پریشان ہے ۔بھینسوں کا چارہ کہاں سے آئے گا ۔مقامی زمیندار لوگ مدد کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) گلف زون کے چیئرمین سردار خالد محمود خان نے کہا کہ حلقہ 3 کی عوام کے حقوق بری طرح سلب ہوئے ہیں الیکشن کے دوران جو وفاقی وزراء نے علی سوجل، کھائیگلہ ،راولاکوٹ میںجو یقین دہانی کروائی تھی ان پر پانی پھیر دیا گیا حلقہ 3 کی عوام کو سیاسی اعتبار سے یتیم کردیا گیا ہے ۔جمہوریت کا تقاضا تو یہی تھا کہ میرٹ حق پر سیاسی فیصلے کیے جائیں حلقہ 3 راولاکوٹ کی عوام نے نیک نیتی سے اتحادی امیدوار کو ووٹ دیے جس سے اتحادی امیدوار کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے سیاسی فیصلے مشاورت سے نہیں کیے ہیں ۔مرضی کے لوگوں کو ایڈجسٹ کیا گیا گلف کے اندر رہتے ہوئے کشمیریوں کو بھی مایوسی ہوئی ہے انہوں نے حلقہ 3 میں اب سیاسی فیصلے کرنا مشکل ہوگیا بار بار قربانی نہیں دے سکتے ہیں مخالفین ہم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں کیا ہو سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنما سردار ممتاز خان آف ریڑ ھ بن کی والدہ محترمہ کو دل کا دورہ پڑا انہیں شیخ زاہد ہسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا والدہ کی خرابی صحت کے باعث سردار ممتاز خان وطن پہنچ گئے تھے۔
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) ذمہ داران کی عدم توجہی کی وجہ سے جوڈ یشل آفیسرز اینڈ سٹاف ویلفیئر فاونڈیشن کا قیا م بے معنی ہوکر رہ گیا ہے تمام معاملات مکمل ہوجانے کے باوجو دو سال سے زائد عرصہ گزر گیا نہ ہی فاونڈیشن کا کو ئی اجلاس بلایا گیا اور نہ ہی Contributionکی وضعگی شروع کی گئی جب کے اس عرصہ کے دوران عدلیہ کے بہت سارے ملازمین وفات پا چکے ہیں جوڈیشل فاونڈیشن کے Activeنہ ہونے کی وجہ سے ان وفات پا نے والے ملازمین کے بچوں کی محکمہ کی طرف سے کوئی مدد نہ کی جا سکی ان خیالا ت کا اظہار جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن آزاد جموں کے مرکزی صدر ممبر بورڈ آف گورنرز جوڈیشل آفیسر ز اینڈ سٹاف ویلفیئر فاونڈیشن نے راولاکوٹ کے مقام پر عدلیہ ملازمین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جوڈیشل آفیسرز اینڈ سٹاف ویلفیئر فاونڈیشن کا قیام مئی 2013میں ایک آرڈینینس کے ذریعہ عمل میں لایا گیا تھا جوبعد ازاں اسمبلی سے پاس ہو کر بذریعہ ایکٹ اپریل 2014سے نافذ العمل ہوا جوڈیشل آفیسرز اینڈ سٹاف ویلفیئر فاونڈیشن کے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد باضابطہ طور پر دو اجلاس ہوئے جس میں سے ایک اجلاس میں صدر ریاست نے بھی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور فاونڈیشن کے لئے دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا فاونڈیشن کے رولز بھی جون 2014 ء میںمکمل ہو چکے تھے لیکن اس کے باوجو د نہ ہی فاونڈیشن کا اجلاس طلب کیا گیا اور نہ ہی تا حال وضعگی شروع کی گئی جس کی وجہ سے فاونڈیشن کا قیا م بے معنی ہو کر رہ گیا ہے آفتاب تبسم نے کہا کہ میں نے بارہا فاونڈیشن کے ڈائریکٹر صاحب اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ اس بارہ میں بات کی لیکن اس کے باوجود اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہمارے جائز کاموں میں بھی لیت و لال کر کے ہمیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبو ر نہ کیا جائے جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن بھر پور مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد فاونڈیشن کا اجلاس بلایا جائے اور وضعگیات شروع کی جائیں تا کہ فاونڈیشن کے قیام کا مقصد پورا ہو سکے۔