مظفرگڑھ : علی پور میں بند ٹوٹنے سے کئی دیہاتوں میں پانی داخل

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں بند ٹوٹنے سے کئی دیہات اور سیکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ پانی میں ڈوب گیا۔ علی پور کے علاقے کندائی میں سرکی زمیندارہ حفاظتی بند ٹوٹنے سے کوٹلہ غلام شاہ، ٹبہ بریڑہ، ملک ارائیں، کندائی اور محل میسن میں پانی داخل ہو گیا۔

جس سے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس اور دالوں کی فصل تباہ ہو گئیں۔ ڈی سی اور مظفر گڑھ فراست اقبال کا کہنا ہے کہ شگاف پر کرنے کے لیے محکمہ انہار کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ دریائے سندھ میں اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور مظفرگڑھ کے مقام سے اس میں چار لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔