مظفر گڑھ (جیوڈیسک) پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیمیں گزشتہ روز ملتان سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش میں تھیں۔
انھیں اطلاع ملی کہ مذکورہ دہشت گرد آدھی رات کو بلوچستان کی جانب فرار ہوں گے۔ جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے لنک روڈ ڈی جی خان پر کار اور موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی۔
دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ پر جوابی فائرنگ کی گئی جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں سےکار، موٹر سائیکل، آٹومیٹک رائفل، دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ملتان میں دریائے چناب کے کنارے گزشتہ روز سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک آٹھ دہشت گردوں کا پوسٹ مارٹم نشتر اسپتال میں کیا گیا۔ دہشت گردوں سے مقابلے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔