مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں زمیندار کی جانب سے کتے چھوڑنے پر شدید زخمی ہونے والاشخص دم توڑ گیا۔ شاہ جمال میں چند روز قبل بغیر اجازت کے اپنی زرعی زمین سے گزرنے پر مقامی زمیندا ر فلک شیر نے 70 سالہ شخص اللہ بخش پر کتے چھوڑ دئیے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزم فلک شیر کو گرفتار کر کے اس کیخلاف تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج کیاتھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا بھی نوٹس لیا تھا۔ 70 سالہ بزرگ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔
جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر 2 روز قبل اسے نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا تھا۔نشتر اسپتال میں آج صبح اللہ بخش زخموں کی تاب نہ لاکر انتقال کر گیا۔ پولیس تھانہ شاہ جمال کے مطابق مقتول کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔