مظفر گڑھ (جیوڈیسک) حالیہ سیلاب نے ملک کے بیشتر حصوں میں تباہی و بربادی پھیلائی۔ تحصیل علی پور کے موضع بیٹ ملانوالی میں سیلاب سے متاثرہ مکانوں کی فہرست میں 54 گھروں کو شامل کر کے 25 ہزار روپے کی مالی امداد دی گئی جبکہ حقیقت میں صرف 5 مکانات لسٹ میں ایسے شامل کیے گئے جن کو سیلابی پانی نے تباہ کیا ہے اور باقی 49 مکانات کی لسٹ بوگس ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے 25 ہزار روپے امداد لینے والے محمد افضل نے بتایا ایک مکان کے کئی مالک ظاہر کر کے لسٹ میں شامل کئے گئے۔ انتظامیہ کی طرف سے ایسی بستیوں کے لوگوں کے نام شامل کیے گئے جن تک سیلابی پانی ہی نہیں پہنچا جس پر بیٹ ملانوالی کے سیلاب متاثرین سراپا احتجاج ہیں۔