مظفرگڑھ : فراڈیوں نے ایک ہی لڑکی کی 23 شادیاں کروا دیں

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں میرج بیورو کی آڑ میں فراڈیوں نے ایک ہی خاتون کی 23 بار شادی کروا دی۔ آخری دولہا کے گھر سے فرار کی کوشش نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ مظفر گڑھ شادی جیسے مقدس بندھن کی آڑ میں لوٹ مار کا اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب مظفر گڑھ کے رہائشی شیخ عمران عرف بلو نے ٹھٹھہ سیالاں کے اکبر سے پچانوے ہزار روپے وصول کر کے اس کی شادی رابعہ نامی لڑکی سے کروا دی۔

دولہا خوشی خوشی اپنی دلہن کو لیکر گھر پہنچا لیکن لڑکی کے فرار کی کوشش نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ رابعہ کے مطابق شیخ عمران عرف بلو اپنے ساتھیوں جاوید وغیرہ کے ساتھ ملکر ایک لاکھ وصول کر کے اس کی فرضی شادی کرواتا۔ نکاح کے بعد وہ منصوبے کے تحت زیورات اور پیسے لیکر فرار ہو جاتی۔