مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی واقعہ: مزید ایک ملزم گرفتار

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں پنچائیت کے حکم پر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مزید ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے نشانہ بنانے مزید ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مرکزی ملزم غلام یاسین پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ 7 ملزمان ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں۔

واقعے میں ملوث ایک ملزم سعید احمد عبوری ضمانت پر رہا ہے۔ 24 جنوری کو پنچائت نیبھائی کے جرم کی سزا بہن کو سناتے ہوئے اجتماعی زیادتی کا حکم دیا تھا۔