مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں، ملزم رکن قومی اسمبلی کا بھتیجا بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق مظفر گڑھ میں ایم این اے کے بھتیجے ناصر دستی نے ایک لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی۔
لڑکی کے شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہو گئے اور ملزم کی خوب دھنائی کی۔ بعد میں اس کے سرکے بال اور بھنویں مونڈ دیں۔ واقعے کی خبر ملنے پر متاثرہ لڑکی کی والدہ صدمے سے نڈھال ہو گئی جسے حالت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔