مظفر گڑھ : ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح مزید بلند، قادر آباد کے مقام پر متعدد دیہات زیر آب

Flood

Flood

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونا شروع ہو گئی ہے، دوسری طرف دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر سیلابی ریلے کے کٹاؤ کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دریاؤں کی تازہ صورتحال کے مطابق اس وقت مظفرگڑھ میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 84 ہزار 133 کیوسک اور اخراج 69 ہزار 353 کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں ہیڈ تونسہ کے مقام پر بھی پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

جبکہ چشمہ بیراج سے نکلنے والا چار لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا لیہ کی حدود میں داخل ہو چکا ہے جس سے متعدد دیہات کے بعد لیہ شہر کی قریبی آبادیاں بھی لپیٹ میں آنا شروع ہو گئی ہیں۔