مظفرگڑھ میں دریائے سندھ کا کٹاوٴ شدید، کئی بستیاں دریا بْرد

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں دریائے سندھ کاکٹاوٴ شدت اختیار کر گیا ہے۔ بڑا زرعی رقبہ اور کئی بستیاں دریا برد ہو گئی ہیں، دریائے سندھ کے بیٹ کے علاقے شدید دریائی کٹاوٴ کا شکار ہیں۔

روزانہ کئی فٹ رہائشی اور زیر کاشت رقبہ کٹاوٴ کی زد میں آرہا ہے ، د ریائی کٹاوٴ کی وجہ سے متعد د بستیاں، درجنوں مکانات ، فصلیں اور علاقے کا تاریخی قبرستان بھی دریا برد ہو چکا ہے،اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے علاقے میں سپر بند تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔