مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں بند ٹوٹنے سے متاثرہ علاقے میں انتظامیہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پانی میں پھنسے ہو ئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ تحصیل علی پور کے علاقے کندائی میں گذشتہ روز سرکی زمیندارہ بند ٹوٹ گیا تھا۔
قریبی علاقوں میں سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں زیرآب آگئیں اور 50 سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ آج ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ علاقے سے پانی کے نکاس اور بند کی مرمت کے لئے بھی کوشش کی جارہی ہے۔