مظفرگڑھ (جیوڈیسک) قصبہ گجرات میں پارکو آئل ریفائنری سے نکلنے والا آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس دوران لوگ آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے آگے بڑھے تو اس میں موجود خام تیل کے باعث آئل ٹینکر میں زور دار دھماکہ ہو گیا۔
جس کے باعث آگ بجھانے والے افراد اور راہگیر آگ کی زد میں آ گئے۔ واقعہ میں 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ میں جھلسنے والے 15 سے زائد افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔