مظفر گڑھ : زہریلی مٹھائی کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل

Patient

Patient

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) سلطان کالونی کے رہائشی اکبر نے میلاد کے بعد بانٹنے کے لیے قریبی بیکری سے مٹھائی منگوائی جو کہ زہریلی نکلی۔

مٹھائی کھانے والے خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ جنہیں ابتدائی طور پر مظفر گڑھ اسپتال لایا گیا لیکن حالت مزید خراب ہونے پر ملتان کے نشتر اسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ 6 افراد میں 3 کی حالت انتہائی تشیویشناک ہے۔