مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ ایک ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی علاقہ محمود کوٹ میں ڈاکوں کا سرغنہ جاوید لاشاری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود ہے۔
پولیس نے ان کو گھیرے میں لے لیا، بعد ازاں ڈاکوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر ڈاکوں نے اپنے ہی سترہ رشتہ داروں کو یرغمال بنا لیا۔ ڈی پی او ضلع بھر کی نفری لے کر جائے وقوعہ پر پہنچے، سخت مقابلے کے بعد پولیس نے سترہ یرغمالیوں کو بازیاب کر لیا اور ڈاکو فرار ہو گئے۔