مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں رشتہ کے تنازعہ پر دو افراد نے شادی شدہ خاتون کے ہونٹ کاٹ دئیے۔ زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
روہیلانوالی کی رہائشی فیروزہ بی بی پر اسلم کو شک تھا کہ اسکی وجہ سے اسکی بیٹی کو طلاق ہوئی ہے جس پر اسلم نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر فیروزہ بی بی کے چاقو سے ہونٹ کاٹ ڈالے۔
زخمی خاتون کو روہیلانوالی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے شدید زخمی حالت میں ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا جبکہ روہیلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا۔