مظفر گڑھ: رشتے کے تنازع پر لیڈی ڈاکٹر قتل

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں رشتے کے تنازع پر مبینہ طور پر لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا، واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

مظفر گڑھ کی رہائشی سمینہ منظور ملتان میں ایف سی پی ایس کی طالبہ اور لیڈی ڈاکٹر کے فرائض انجام دے رہی تھی تاہم ینگ ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ رشتے کے تنازع پر لیڈی ڈاکٹر سمینہ منظور کو اس کے والد منظور اور بھائی نے مل کر قتل کر دیا لیکن مظفر گڑھ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر ہی مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔