مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک کر دیے گئے۔ ایک کو زندہ گرفتار کرلیا۔ پولیس کا دعوٰی ہے کہ مبینہ ملزمان پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کر رہے تھے۔
مبینہ پولیس مقابلے کا یہ واقعہ مظفرگڑھ میں بھٹہ پوربائی پاس کے قریب بنجے والی بستی میں پیش آیا جہاں ڈی پی او رائے ضمیرالحق کے مطابق 6 ڈاکوایک پیٹرول پمپ پر واردات کر رہے تھے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کی۔ مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو ہلاک جبکہ ایک ملزم کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او مظفرگڑھ کے مطابق دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔