مظفر گڑھ :2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، تشدد سے دونوں ڈاکو زخمی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں ڈکیتی کی نیت سے دکان میں گھسنے والے ڈاکوئوں اور شہریوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 شہری ذخمی ہو گئے۔

شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں 2 ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے ایک دکان میں گھس گئے۔

اس دوران شہری بھی پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔ اس دوران شہریوں نے بھی فائرنگ کی جسکی زد میں آکر ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا۔

شہریوں نے زخمی ڈاکو اور اسکے ساتھی کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور کچھ دیر یرغمال بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔