مظفر گڑھ میں طالبہ سے زیادتی کے مزید 3 ملزمان گرفتار

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے مزید تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے، اب تک گرفتار کیے جانے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے، طالبہ نے مرکزی ملزم کو بے گناہ قرار دینے پر خودسوزی کرلی تھی۔

پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار سے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں مطلوب مزید تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، مقدمے کا مرکزی ملزم پہلے ہی گرفتار تھا، اسے بے گناہ قرار دے کر چھوڑنے پر طالبہ نے خودسوزی کرلی تھی۔

دوسری جانب تفتیش میں غفلت برتنے پر دو ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے جن میں سے صرف تفتیشی افسر گرفتار کیا جاسکا ہے۔

ڈی ایس پی صدر عبوری ضمانت پر رہا ہے جبکہ دیگر ڈی ایس پی جتوئی سرکل اور دو ایس ایچ او اب تک مفرور ہیں۔