مظفر گڑھ، تھرمل پاور پلانٹ کو سپلائی معطل، چار یونٹس بند کر دئیے گئے

Thermal Power Plant Station

Thermal Power Plant Station

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹ سٹیشن کو فرنس آئل کی سپلائی بند ہونے سے 4 یونٹس بند کر دیئے گئے جس کی وجہ سے نیشنل گرڈ کو 1000 میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ملک میں تیل کی کمی کے باعث پی ایس او نے مظفر گڑھ تهرمل پاور سٹیشن کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی جس کی وجہ سے 4 یونٹس کو فوری طور پر بند کرنا پڑا۔

کل 6 یونٹس میں سے 4 بند ہونے کی وجہ سے نیشنل گرڈ کو 1000 میگا واٹس سے زائد فراہمی بند ہو گئی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی زیادہ ڈیمانڈ کی خاطر تهرمل پاور سٹیشن میں ڈیڈ سٹاک فرنس آئل سے 2 یونٹس چلا کر 310 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ان دو یونٹس کو چلانے کے لیے بھی صرف 2 دن کا ڈیڈ سٹاک موجود ہے۔ پی ایس او مظفرگڑھ پاور سٹیشن کو روزانہ 5000 ٹن فرنس آئل فراہم کرتا تھا۔ ڈیڈ سٹاک کے استعمال سے تھرمل پاور سٹیشن کی مشینری شدید متاثر ہوتی ہے۔