مظفرگڑھ: تیسری شادی کی اجازت نہ دینے پرشوہر نے بیوی کو قتل کردیا

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں تیسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کا گلہ دبا کر مار ڈالا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی ہے۔

روہیلانوالی کے رہائشی خادم حسین نے 10 سال قبل شمیم بی بی سے دوسری شادی کی تھی مگر اولاد پیدا نہ ہوئی جس پر شوہر نے تیسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ شمیم بی بی نے اپنے شوہر کو تیسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

شادی کی اجازت نہ دینے پر گزشتہ ایک سال سے گھر میں لڑائی جھگڑاہوتا چلاآرہا تھا۔ خاتون کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ آج جھگڑے کے دوران خادم حسین طیش میں آگیا اور شمیم بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا گھونٹ کر مار قتل کر دیا۔

شور شرابہ سن کر اہل علاقہ گھر پہنچے توخادم حسین شمیم بی بی کو مردہ حالت میں چھوڑ کر فرارہو گیا۔ پولیس نے لاش ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی صورتحال کا صحیح علم ہو سکے گا۔