مظفر گڑھ : رواں برس کماد کی فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافے کا امکان

Sugarcane

Sugarcane

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کے علاقہ ہیڈ بکائنی سمیت اکثر علاقوں میں کماد کی فصل سرسبز وشاداب ہے، اور کماد کی فصل پر بڑھوتری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

مختلف بڑے بڑے کھیتوں میں فصل سرسبز ہونے کے ساتھ ساتھ تندرست وتوانا ہے۔ اور ہر ایک پودے سے کئی کئی صحت مند گنے نکلے ہوئے نظر ٓاتے ہیں۔ ہر گنا تندرست ہونے کے ساتھ ساتھ بہت تیزی سے گنے کے بڑھنے کا عمل جاری ہے۔

کماد کے سرسبز اور لہلہاتے ہوئے پتے کماد کی عمدہ بڑھوتری کا منظر پیش کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کماد کی فصل کو پیٹر انجن اور ٹیوب کی مدد سے آبپاشی کا عمل بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔

ڈیزل اور کھاد کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاﺅ کی وجہ سے جہاں کسان پریشان ہیں تو وہیں پرکسانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سال موسم خوشگوار ہے اور پیچھلے سال کی نسبت اس سال کماد کی اوسط پیدوار فی ایکڑ میں اضافہ کا امکان ہے۔

کسانوں کے مطابق اگر موسم اسی طرح خشگوار رہا تو اس سال انہیں کماد کی فصل سے اچھی۔ آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔ اس سال موسم خوشگوار ہے اور کماد کے کسانوں کے مطابق اس سال فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ کا امکان ہے۔