مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کے علاقے علی پاور میں پانی کے تنازعے پر سفاک زمیندار نے کاشتکار پر کتے چھوڑ دئیے ، کتوں کے بھنبھوڑنے سے رحیم بخش موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
مظفر گڑھ میں سفاک زمیندار نے ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی ، علی پور کے موضع فتح پور جنوبی میں پانی لگانے کے تنازعے پر بے رحم زمیندار کرم حسین نے کاشتکار رحیم بخش پر اپنے خوں خوار کتے چھوڑ دئیے ۔ شکاری کتوں نے کاشتکار کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا۔ رحیم بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر علی پور موقع پر پہنچ گئی اور رحیم بخش کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔ کاشتکار رحیم بخش کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔